شاہ کی رہائش گاہ پر کابینہ میں جنتا دل (یو) کی حصہ داری کے سلسلے میں دونوں رہنماوں نے بات چیت کی۔
بہار سے جنتا دل یو کے سولہ رکن پارلیمان منتخب ہوئے ہیں۔ نتیش کمار پٹنہ سے یہاں پہنچنے کے بعد شاہ سے ملاقات کے لیے گئے۔ و ہ کل مودی حکومت کی حلف برداری تقریب میں حصہ لیں گے۔
اطلاعات کے مطابق نتیش کمار اپنی پارٹی سے کم سے کم دو کابینی وزیر اور بڑی وزارت چاہتے ہیں۔ جنتا دل یو کے راجیہ سبھا رکن آر سی پی سنگھ کابینہ عہدہ کے اہم دعویدار ہیں۔ و ہ انڈین ایڈمنسٹرٹیو سروس کے افسر رہے ہیں اور نتیش کمار کے بھروسے مند مانے جاتے ہیں۔