ETV Bharat / briefs

نیرو مودی کی حوالگی بہت جلد

پنجاب نیشنل بینک کو 9 ہزار کروڑ روپے کی خطیر رقم کا چونا لگانے والے اور مالی بدعنوانی کے ملزم بھارتی تاجر نیرو مودی کی حوالگی کا معاملہ اس وقت برطانیہ کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ حوالگی کے تعلق سے بھارتی حکومت کے ذریعہ کی جارہی قانونی کاروائی آخری مرحلے میں ہے۔

NIRAV MODI
author img

By

Published : May 30, 2019, 8:41 AM IST

Updated : May 30, 2019, 10:42 AM IST

بھارتی تاجر نیرو مودی کی حوالگی کے معاملے میں بھارت کی جانب سے جمع کیے گئے کاغذات کے پیش نظر لندن کے ویسٹمنسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں ہی سنوائی ہوگی۔

برطانیہ کی عدالت میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے ادارے کراؤن پراسیکیوشن سروسز نے آٹھ مئی کو ہوئی سماعت میں چیف جج ایما اربتھنوٹ کو اس بات کی یقین دہائی کرائی تھی کہ 30 مئی تک معاملے سے متعلق سبھی ضروری کاغذات جمع کرا دیے جایئں گے۔

بھارت کی جانب سے پیش کیے گئے کاغذات کے پیش نظر گذشتہ روز ہوئی شنوائی میں نیرو مودی کی جانب سے کی گئی ضمانت کی عرضی کو مسترد کردیا گیا، جس کے بعد انہیں مغربی لندن کے وینڈزورتھ جیل میں رکھا گیا۔

نیرو مودی کے وکیل کلیر مونٹگومی جو کہ اسی عدالت میں بھارت کے ایک اور تاجر وجے مالیہ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں نے کہا کہ 'بھارت کی جانب سے پیش کیے گئے دلائل نے مجھے رُلا دیا'۔

آپ کو بتا دیں کہ لندن کی عدالت میں بھارتی تاجر نیرو مودی کی خودسپردگی کا معاملہ کافی عرصے سے چل رہا ہے جس کی وجہ بھارت کی جانب سے پیش کیے گئے کمزور دلائل اور نامکمل کاغذات تھے۔

Intro:Body:

NERAV MODI

Conclusion:
Last Updated : May 30, 2019, 10:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.