ETV Bharat / briefs

ذاکر نایک کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس کا امکان - ذاکر نائک

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ بہت جلد ذاکر نایک کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کی انٹرپول سے گذارش کرے گا۔

ذاکر نائک کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کروانے ای ڈی کوشاں
author img

By

Published : Jun 9, 2019, 11:52 AM IST

ممبئی اسپیشل کورٹ کی جانب سے ملائشیا میں موجود اسلامی مبلغ ذاکر نایک کو غیرضمانتی وارنٹ جاری کرنے کے بعد ای ڈی نے ان کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا انٹرپول سے مطالبہ کرے گا۔

ای ڈی نے 2 مئی کو استغاثہ کی ایک شکایت خصوصی عدالت میں ذاکر نایک کے خلاف داخل کی تھی جس کے بموجب انہوں نے 193 کروڑ روپئے کی رقم غیرقانونی طور پر منتقل کی تھی۔

خصوصی عدالت میں ایجنسی کی جانب سے ذاکر نایک اور دوسروں کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت جارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ اس کیس کی آئندہ سماعت 19 جون کو ہوگی جس میں امکان ہے کہ ذاکر نائک کے خلاف وارنٹ جاری ہوسکتا ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے وارنٹ کی بنیاد پر ای ڈی انٹرپول سے رجوع ہوگی اور ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کریگی۔ ملائشیا اور بھارت کے درمیان 2010 میں ہوئے معاہدہ کی رو سے ملائشیا ذاکر نایک کو بھارت کے حوالہ کرنے کا پابند ہے۔

ای ڈی نے کہا تھا کہ ذاکر نایک کے معلوم ذرائع آمدنی اتنے نہیں ہیں کہ وہ اپنے بینک کھاتوں میں جو بھارت میں ہیں 49 کروڑ روپئے جمع کرواسکیں۔

ای ڈی کے مطابق ملک و بیروم ممالک میں ذاکر نایک کے اثاثوں کی قیمت 193 کروڑ سے زیادہ ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.