انڈین اسٹافنگ فیڈریشن نے کہا کہ بھارت کی ٹیک انڈسٹریز اگلے پانچ سالوں میں تقریباً 30 لاکھ نئے ملازمین کو بھرتی کریں گی جبک اضافہ شدہ ملازمتوں کے ساتھ 2023 تک ملک کے ٹیک شعبہ میں افرادی طاقت 70 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
آئی ایس ایف کی صدر ریتوپورنا چکرابورتی نے بتایا کہ ملازمتوں کے نئے مواقع ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے آرٹیفیشل انٹلیجنس، مشین لرننگ، انٹرنیٹ آف تھنگس، ڈاٹا سائنس، بگ ڈاٹا، بلاک چین جیشے شعبوں میں پیدا ہوں گے۔ اس کے علاوہ جدید ٹکنالوجی کے شعبہ میں بھی نئی ملازمتیں شامل ہوں گی۔
آئی ایس ایف لاکھوں آئی ٹی پروفیشنلس اور سافٹ ویئر انجینئرس کی رہنمائی کرتا ہے جس سے وہ تکنیکی شعبہ میں میں ملازمتیں حاصل کرسکتے ہیں۔ اگلے پانچ سالوں میں بھی آئی ایس ایف اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے گا اور ٹکنالوجی، آئی ٹی، فارما، ای کامرس وغیرہ شعبہ کی سینکڑوں ملکی و غیرملکی کمپنیوں میں افرادی طاقت کو بھرتی کرانے میں مدد کریگی۔