جگن نے ارکان اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی شخصی وجوہات ظاہر کرتے ہوئے کاروائی کے وقت غیر حاضر نہ ہوں۔
امراواتی میں واقع اسمبلی کمیٹی ہال میں آج سے لیجسلیٹرس کا 2 روزہ اورینٹیشن پروگرام شروع ہوا۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ ارکان کو چاہئے کہ ایوان میں بات کرنے کیلئے اسپیکر سے موقع دئے جانے کی اپیل کرنے کے بجائے مختلف موضوعات پر مکمل معلومات حاصل کرلیں۔
انہوں نے ارکان اسمبلی کو مشورہ دیا کہ متعلقہ محکموں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرلیں۔
جگن نے ارکان اسمبلی سے یہ بھی کہاکہ اسمبلی میں طاقتور اپوزیشن کی ضرورت ہے جبکہ انہوں نے ایوان میں اپوزیشن لیڈرس کو بات کرنے کے لیے مواقع دیئے جانے کی حمایت بھی کی۔
اسپیکر ٹی سیتارام نے ارکان اسمبلی سے کہاکہ اس بات کویقینی بنایاجائے کہ ایوان میں بامقصد مباحث ہوں۔ اس موقع پر وزیرففائنانس راجندر ناتھ ریڈی اورقانون ساز کونسل کے صدرنشین ایم اے شریف نے بھی مخاطب کیا۔
جگن کا مشورہ: ایوان کی کاروائی کےلیے تیار رہیں - آندھراپردیش
آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے نو منتخب ارکان اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ ایوان میں اٹھائے جانے والے موضوعات کی بھرپور تیاری کریں۔