ETV Bharat / briefs

پاکستان میں ممنوعہ تنظیموں کے خلاف بڑی کاروائی - پاکستان

پاکستان میں جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید سمیت دیگر عسکریت پسندوں کے خلاف دہشت گردوں کی مدد کرنے کے الزام میں مقدمات درج کرلیے گئے۔

پاکستان میں ممنوعہ تنظیموں کے خلاف بڑی کاروائی
author img

By

Published : Jul 3, 2019, 11:35 PM IST

صوبہ پنجاب میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے ممنوعہ تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانہ پر کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔
دہشت گردوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے الزام میں لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان میں 5 ممنوعہ تنظیموں کی خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔
ان ممنوعہ تنظیموں میں دعوہ الارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ، الانفال ٹرسٹ، المدینہ فاونڈیشن ٹرسٹ اور الحمد ٹرسٹ شامل ہیں۔
دہشت گردوں کو مدد کرنے کے الزام میں حافظ محمد سعید، عبدالرحمن مکی، امیر حمزہ، محمد یحییٰ عزیز کے خلاف مقدمہ درج کئے گئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق تمام ملزمان پر ٹرسٹ کے نام پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل بھی ان تنظیموں کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.