ETV Bharat / briefs

کشن ریڈی کا بیان مضحکہ خیز: کے سی آر - تلنگانہ

مرکزی مملکتی وزیرداخلہ کشن ریڈی کے ’حیدرآباد کو دہشت گردوں کےلیے جنت‘ قرار دینے کے بیان پر تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے تنقید کی۔

کشن ریڈی کا بیان مضحکہ خیز: کے سی آر
author img

By

Published : Jun 19, 2019, 5:14 PM IST

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کے سی آر نے سکندرآباد کے ایم پی کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جی کشن ریڈی کے بیان پر عوام ہنس رہے ہیں اور لگتا ہے کہ انہوں نے کوئی لطیفہ کہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں سے تلگانہ میں فرقہ وارانہ تشدد کا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ مرکزی وزارت داخلہ کے ریکارڈ کے مطابق ریاست میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تلنگان میں کوئی بھی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا ہے اور یہاں کی حکومت چاک و چوبند ہے۔
واضح رہے کہ کشن ریڈی نے مملکتی وزارت داخلہ کا قلمدان ملنے کے فوری بعد کہا تھاکہ حیدرآباد دہشت گردوں کا محفوظ ٹھکانہ بن گیا ہے۔
جی کشن ریڈی کے اس متنازعہ بیان کے بعد ان پر چاروں طرف سے تنقیدیں کی گئی جبکہ حیدرآباد کے ایم پی و صدر مجلس اتحاد المسلمین اسدالدین اویسی نے بھی مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.