عدالت نے نیرو مودی کے وکیل کلیئر موٹوگومري کی جانب سے ضمانت کی سیکورٹی کے طور پر 20 ملین پاؤنڈ دینے کی تجویز بھی مسترد کر دی۔
برطانوی براڈكاسٹنگ كارپوریشن (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق حکومت ہند کے وکیل نے نیرو مودی کی درخواست ضمانت کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی کہ اگر اس کی (نیرو) ضمانت منظور کی جاتی ہے تو وہ ثبوتوں اور گواہوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
نیرو کو گزشتہ مارچ میں لندن میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر پنجاب نیشنل بینک سے لیا گیا تقریبا 13 ہزار کروڑ روپے کا قرض ادا کرنے کا الزام ہے۔