ETV Bharat / briefs

آسٹریلیائی وزیراعظم پر خاتون کی برہمی - اسکاٹ موریسن

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن پر انتخابی مہم کے دوران انڈا مارنے کے بعد ایک 25 برس کی خاتون کو حراست میں لیا گیا۔

آسٹریلیائی وزیراعظم پر خاتون کی برہمی
author img

By

Published : May 8, 2019, 8:18 AM IST

Updated : May 8, 2019, 9:11 AM IST

آسٹریلیائی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک تقریب میں شریک تھے کہ ایک خاتون نے پیچھے سے ان پر انڈا پھینک دیا۔

ایک سال سے بھی کم وقفہ سے وزیراعظم کے عہدہ پر فائز موریسن 18 مئی کو ہونے والے قومی انتخابات کے سلسلے میں مہم چلارہے تھے۔

خوش قسمتی سے یہ انڈا وزیر اعظم کو نہ لگا تاہم اس واقعے کی وجہ سے ایک ادھیڑ عمر خاتون نیچے گرگئیں جنہیں آسٹریلوی وزیر اعظم نے سہارا دے کر اْٹھایا۔دوسری جانب پولیس نے حملہ کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

وزیرعظم نے ٹویٹ میں کہا کہ واقعے میں ایک معمر خاتون کے زخمی ہونے پر انہیں افسوس ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : May 8, 2019, 9:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.