ETV Bharat / briefs

ممتا بنرجی کی کابینہ میں نئے چہرے نظر آ سکتے ہیں - راج بھون

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی کابینہ میں چند نئے چہروں کو شامل کئے جانے کے امکانات روشن ہیں جن میں اقلیتی رہنما بھی ہو سکتے ہیں۔ پیر کو راج بھون میں وزراء کی حلف برداری ہوگی۔

Mamta
Mamta
author img

By

Published : May 9, 2021, 7:45 PM IST

مغربی بنگال کے عوام کو پیر کو نئی حکومت اور اس کے کابینہ وزراء مل جائیں گے۔ راج بھون میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ممتا بنرجی کی نئی حکومت اور کابینہ میں کل 47 وزراء ہوں گے جن میں چند جونیئر وزراء بھی ہو سکتے ہیں۔

نئی حکومت کی تشکیل اور کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء کے ناموں پر مہر لگ چکی۔ کابینہ میں چند پرانے چہروں کا آنا تو پہلے سے ہی طے تھا۔

کابینہ میں کون کون سے نئے چہروں کو شامل کیا جائے گا وہ کافی دلچسپی کا باعث ہو سکتا ہے۔ نئے چہروں کو وزیر برائے مملکت (جونیئر وزیر) بنانے کا امکان روشن ہے۔

نئے چہروں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کرکٹر منوج تیواری قابل ذکر ہے۔ خبر ہے کہ انہیں کھیل وزیر بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ یہ ابھی قیاس آرائی ہے۔ کل ہی اس کی تصدیق ہو سکتی ہے.

اس کے علاوہ بنگلہ فلموں سے سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے والے نومنتخب رکن اسمبلی کو بھی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ وہ کون ہو سکتا ہے۔ اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا قابل از وقت ہوگا.

دو مرتبہ وزیر خزانہ رہ چکے ماہر معیشت امت مترا کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں ایک بار پھر وزیر خزانہ بنایا جانا طے ہے۔

اس کے علاوہ فرہاد حکیم، پارتھو چٹرجی، سبرتو مکھرجی، اروپ بسواس کے دوبارہ وزیر بننا تقریباً طے ہے۔ اس فہرست میں مزید چند سینئر رہنماوں کے نام شامل کئے جا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی کابینہ میں شامل وزراء 10 مئی پیر کو راج بھون میں ایک خصوصی تقریب میں حلف لیں گے۔ یہ تقریب پیر کو 11 بجے ہو گی۔

اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والوں میں فرہاد حکیم، جاوید احمد خان کے نام قابل ذکر ہیں۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو اسمبلی میں 140 ارکان اسمبلی نے پروٹیم اسپیکر سبرتو مکھرجی کی قیادت میں حلف لئے۔ بقیہ نومنتخب ارکان اسمبلی کو حلف دلانے کی کارروائی مکمل کی گئی۔

گزشتہ روز پانچ مئی کو راج بھون میں گورنر جگدیپ دھنکر کی موجودگی میں ممتا بنرجی تیسری مرتبہ کے لئے وزیراعلیٰ کا حلف لی ہیں،

اسمبلی انتخابات 2021 میں ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس 213 سیٹوں کی تاریخی جیت کی بدولت مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.