وزیردفاع نرملا سیتا رمن نے کا دعویٰ کہ سنہ 1947 کے بعد سے گزشتہ پانچ برسوں کی کامیابیوں کو دیکھا جائے تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت ملک کی تاریخ میں سب سے مستحکم اور بہتر نظر آتی ہے۔
وزیردفاع نے کرناٹک کے میسور شہر میں کارکنوں اور دیگر لوگوں کے ساتھ میٹنگ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ پانچ برسوں میں سب سے زیادہ کام کیا گیا اور سبھی شعبوں میں ترقی ہوئی ہے'۔
آپ وزیراعظم کو ایک بھی دن بغیر کسی آرام کے کام کرتے ہوئے دیکھتے ہیں اور ہم سبھی لوگ ان سے حوصلہ افزائی حاصل کرتے ہیں۔
گزشتہ اور موجودہ حکومت کے درمیان ایک بہت ہی واضح فرق یہ رہا ہے کہ مودی کے مدت کار میں بدعنوانی کا نام ونشان نہیں ہے اس لیےکانگریس صدر راہل گاندھی کو شاید مسائل کو بنانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔