ETV Bharat / briefs

چھتیس گڑھ اور بہار میں ماؤنوازوں کے حوصلے بلند - انتخابات کا بائیکاٹ

ریاست چھتیس گڑھ اور بہار میں ماؤنوازوں کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود وہ ووٹنگ میں رخنہ اندازی کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

چھتیس گڑھ اور بہار میں ماؤنوازوں کے حوصلے بلند
author img

By

Published : Apr 11, 2019, 2:30 PM IST

کہیں ٹفن بم تو کہیں ماؤنوازوں نے پرچے چسپاں کر کے انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔

چھتیس گڑھ اور بہار میں ماؤنوازوں کے حوصلے بلند

ایک طرف چھتیس گڑھ میں جہاں نکسلیوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی عوام سے اپیل کی ہے۔ وہیں بہار میں ٹفن بم کے ذریعہ لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

نکسلیوں نے عام انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کے لیے دنتیواڑہ ضلع کے کوا کونڈا بلاک کے ہالبارام پولنگ مرکز پر کافی تعداد میں بینر پوسٹر لگائے ہیں اور عوام سے پولنگ کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

بڑی تعداد میں علاقے میں ماؤنوازوں کے موجود ہونے کی خبر ہے۔ اس کے پیش نظر سکیورٹی کے پختہ ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

بہار میں ٹفن بم ملنے سے سراسیمگی پھیل گئی تاہم بم کو جلد ہی ناکارہ کردیا گیا۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ خبر لکھے جانے تک کسی طرح کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے

Intro:Body:

irfan

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.