ویسے تو سال بھر جھنڈے والا مندر میں عقیدت مندوں کا ہجوم لگا رہتا ہے لیکن نوراتری کے دوران زائرین کی تعداد مزید بڑھ جاتی ہے۔
تاریخ دانوں کے مطابق جھنڈے والے مندر کی تاریخ اٹھارویں صدی سے ملتی ہے۔
آج جس جگہ پر یہ مندر موجود ہے وہاں اراولی کی پہاڑیاں ہوا کرتی تھیں۔
ان پہاڑیوں سے لوگوں کو ایک مجسمہ ملا تھا جسے آج بھی جھنڈے والا مندر میں رکھا ہوا ہے۔
اس مندر میں نوراتروں کے دوران روزانہ بھنڈارے کا اہتمام کیا جاتا ہے. جو مکمل دیسی گھی سے بنایا جاتا ہے۔
نوراتروں کے دوران مکمل طور پر کامیاب بنانے کے لیے 17 مختلف جماعتیں تشکیل دی جاتی ہیں جو اپنی اپنی ذمہ داری ادا کرتی ہیں۔