ریاست ہریانہ کے کیتھل میں اب لڑکیاں محض کُشتی ہی نہیں لڑتیں، بلکہ دیگر کھیلوں میں بھی اپنا نام درج کرارہی ہیں، اور عالمی سطح پر ملک کی رہنمائی کررہی ہیں۔
ایسی ہی ایک کہانی ہے ریاست ہریانہ کی، جہاں جوڈو کھیلاڑی آشا سینی نے اب تک 11 میڈل جیت چکی ہیں۔
خیال رہے کہ جب آشا چھ برس کی تھیں تو سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا، ماں بیمار رہتی تھی، جس کی وجہ سے آشا دودھ بیچ کر گھر میں ہاتھ بٹاتی تھی، اور جوڈو میں بھی یکے بعد دیگرے میڈل جیتتی تھی۔
یہ کھیلاڑی ملک کی رہنمائی کرنے کے بعد آج بھی سرکاری امداد کی آس میں ہیں، کیوں کہ گھر میں ان کے سوا کوئی کمانے والا نہیں ہے۔