ETV Bharat / briefs

’مشن شکتی سے خلائی سٹیشن کو بھی خطرے کا امکان تھا‘ - space station

بھارت دنیا کا چوتھا ایسا ملک ہے جس نے میزائل سے مصنوعی سیارے کی خلا میں تباہی کا تجربہ کیا ہے۔

امریکی خلائی ادارہ 'ناسا'
author img

By

Published : Apr 2, 2019, 5:10 PM IST

امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھارت کی جانب سے میزائل سے اپنے ایک مصنوعی سیارے کی خلا میں تباہی کو ’خوفناک چیز‘ قرار دیا اور کہا ہے اس سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کو بھی خطرہ لاحق ہونے کا امکان تھا۔

ناسا کے سربراہ جم برائڈسٹین نے کہا ہے کہ 'اس تجربے کے باعث دس دن میں ملبے کے بین الاقوامی خلائی مرکز سے ٹکراؤ کے خطرے میں 44 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔

لیکن ان کا کہنا تھا کہ ’آئی ایس ایس فی الوقت محفوظ ہے اور اگر اس کا مقام ہمیں تبدیل کرنا پڑے تو ہم ایسا تبدیل کردیں گے۔‘

جم برائڈسٹین نے ناسا کے ملازمین سے خطاب کے دوران سیٹلائٹ شکن ہتھیاروں کے تجربات پر سخت نکتہ چینی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ناسا نے خلائی ملبے کے سینکڑوں ٹکڑوں کی نشاندہی کی ہے جن میں سے درجنوں ٹکڑے ایسے ہی جو دس سنٹی میٹر سے بڑے ہیں۔ ان میں سے دو درجن ٹکڑے ایسے ہیں جو خلائی مرکز کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

بھارت دنیا کا چوتھا ایسا ملک ہے جس نے یہ تجربہ کیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے 27 مارچ کو 'مشن شکتی' کے نام سے اس تجربے کا اعلان کیا تھا اس تجربے کے بعد بھارت ایک خلائی طاقت بن گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.