ETV Bharat / briefs

حلف برداری کی تقریب میں 6 ہزار سے زائد مہمان - وزیراعظم نریندر مودی

نریندر مودی 30 مئی شام سات بج کر 30 منٹ پر بھارت کے وزیراعظم کے طور پر دوبارہ حلف لیں گے۔

modi
author img

By

Published : May 29, 2019, 9:49 PM IST

Updated : May 29, 2019, 11:19 PM IST

حلف برداری تقریب میں تقریبا 6000 مہمان شریک ہوں گے۔ یہ تقریب راشٹرپتی بھون میں عمل میں آئے گی۔

کابینی وزراءکے انتخاب کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی سربراہ امت شاہ کے درمیان کئی میٹنگیں ہوچکی ہیں، امت شاہ کی کابینہ میں شمولیت پر قیاس آرائیاں زوروں پر ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں 6 ہزار سے زائد مہمان

کہا جا رہا ہے کہ امت شاہ مودی کابینہ میں کوئی بڑی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔ اس سے قبل امت شاہ حکومت سازی کے تعلق سے ملک بھر میں پھیلے ہوئے پارٹی کے لیڈروں سے مشاورت بھی کرچکے ہیں۔ وہیں آج وزیراعظم کی رہائش گاہ پر بھی طویل میٹنگ ہوئی۔

حلیف پارٹیوں کی حصہ داری پر نظر

بی جے پی کی حلیف پارٹیوں کی حکومت میں حصہ داری کتنی ہوگی، یہ تاحال صاف نہیں ہواہے۔ شیوسینا، لوک جن شکتی پارٹی، جنتا دل یو نائیٹڈ، اکالی دل اور اے آئی ڈی ایم کوحکومت میں کتنی حصہ داری دی جائے گی، اس پر بھی لوگوں کی نگاہیں مرکوز ہیں۔

حلف برداری میں 'بنگال فیکٹر'
حلف برداری کی تقریب میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے شرکت سے معذرت کرلی ہے، لیکن حلف برداری کی اس تقریب میں بنگال سے مہمانوں کی تعدادسب سے بڑی ہوگی۔ دراصل نریندر مودی نے اپنی حلف برداری تقریب میں مغربی بنگال میں سیاسی تشدد کے د وران مارے گئے 50 سے زائد بی جے پی کارکنان کے اہل خانہ کومدعو کیا ہے۔

تقریب میں کئی ممالک کے سربراہان شامل ہونگے

حلف برداری کی تقریب میں تقریبا چھ ہزار مہمان شامل ہوں گے،اس میں خلیج بنگال کے سرحدی یا ساحلی ممالک کے عالمی تکنیکی اور معاشی تعاون کی تنظیم بمس ٹیک کے رکن ممالک بنگلہ دیش ، میانمار، شری لنکا، تھائی لینڈ بھوٹان اورنیپال کے رہنما مہمان خصوصی ہونگے، جبکہ اس تقریب میں پاکستان کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔
غیرملکی سربراہان:
عبدالحمید، بنگلہ دیش کے صدر
میتھرپالاسری سینا، سری لنکاکے صدر
سورونبے جین بیکو،گرغستان کے صدر
یوون منٹ، میانمارکے صدر
پروندکمارجگنوٹھ، ماریشش کے وزیراعظم
کے پی شرمااولی، نیپال کے وزیراعظم
ڈاکٹرلوٹے شیرنگ، بھوٹان کے وزیراعظم
گرسدابونراچ، تھائی لینڈکے وزیر زراعت

غیرملکی سربراہان سمیت درجنوں کی تعداد میں غیرملکی سفراء بھی شامل ہوں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں حزب اختلاف کے سینئر لیڈروں سمیت مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہوں گے، جن میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال، تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے دعوت نامہ منظور کر لیا ہے۔جبکہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین حلف برداری میں شامل نہیں ہونگے۔

واضح ہوکہ بی جے پی کے زیرقیادت این ڈی اے نے عام انتخابات میں لوک سبھاکی 542 سیٹوں میں 352سیٹیں حاصل کی ہیں۔

Intro:Body:

jeelani

Conclusion:
Last Updated : May 29, 2019, 11:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.