ETV Bharat / briefs

کارپوریشن، مالیگاؤں میں اپنا آکسیجن پلانٹ قائم کرے: مستقیم ڈگنیٹی

گذشتہ دنوں تمام سیاسی جماعتوں نے کمشنر ترمبک کاسار کو کمرشیل کمشنر قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد عمل میں لائی۔

New commissioner
New commissioner
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 10:21 PM IST

Updated : Apr 23, 2021, 8:04 AM IST

گذشتہ دنوں تمام سیاسی جماعتوں نے کمشنر ترمبک کاسار کو کمرشیل کمشنر قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد عمل میں لائی جس کے بعد کمرشیل کمشنر ترمبک کاسار کا دھولیہ میونسپل کارپوریشن میں کمشنر سے کم عہدے پر تبادلہ ہوا۔ اسی کے ساتھ (21 اپریل) رام نومی کی چھٹی کے باوجود نئے کمشنر بھالچندر وسنت گوساوی نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں کمشنر کے عہدے کا چارج لیا۔

اس تعلق سے جمعرات کی شام 4 بجے جنتادل سیکولر کے جنرل سکریٹری و رابطہ کار متحدہ محاذ ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے مالیگاؤں کے نئے میونسپل کمشنر سے ملاقات کی اور مہاگٹھ بندھن اگھاڑی کی جانب سے ان کا استقبال کیا۔

مستقیم ڈگنیٹی نے سب سے پہلے نئے کمشنر سے کورونا مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے آکسیجن سلنڈرس کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آج پورے ملک میں آکسیجن کی قلت ہے، ہر شہر ہر ریاست اپنا اپنا آکسیجن پلانٹ نصب کرنے کی راہ پر ہے اور مالیگاؤں شہر میں آکسیجن سپلائی ناسک سے کی جاتی ہے۔ اس وقت ہر کوئی پہلے اپنے حلقہ میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سرگرم ہے۔ ایسے میں مالیگاؤں شہر جو کہ آج کی نوعیت نیٹ ٹو نیٹ کے مطابق آکسیجن موجود ہے اگر مالیگاؤں کو آکسیجن کی قلت ہوئی اور ناسک سے بھی آکسیجن مہیا نہیں ہوسکی تو ایسے حالات میں کافی مشکلات پیدا ہوگی اس لئے آنے والی مشکلات کا سامنا کرنے کیلئے مالیگاؤں کارپوریشن کو لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے۔

کارپوریشن، مالیگاؤں میں اپنا آکسیجن پلانٹ قائم کرے: مستقیم ڈگنیٹی

مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن 8 روز میں خود کا اپنا آکسیجن پلانٹ تیار کرتے ہوئے کسی بھی دوسرے شہر کا محتاج نہ رہے۔

مستقیم ڈگنیٹی نے نئے کمشنر سے مطالبہ کیا کہ آج مالیگاؤں شہر میں 4 ہزار سے زائد بیرون شہر کے مریضوں کا علاج ہورہا ہے. آگے اگر حالات بگڑتے ہیں اور مریضوں کو مزید آکسیجن کی ضرورت پیش آئی تو ہمارا اپنا آکسیجن پلانٹ ہوگا ہمیں کسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی.

جنتا دل سیکولر کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ آکسیجن پلانٹ کے لیے ضلع کلکٹر یا ریاستی حکومت سے فنڈ حاصل کیا جائے اور شہر کے لیے آکسیجن پلانٹ نصب کیا جائے۔

مستقیم ڈگنیٹی کے مطالبے کو سننے اور سمجھنے کے بعد نئے کمشنر نے کہا کہ اس سنگین معاملے سے وہ ضلعی اور ریاستی آفیسرز کو ضرور آگاہ کریں گے اور آکسیجن پلانٹ کے لیے فنڈ کا مطالبہ بھی کریں گے.

انہوں نے نئے کمشنر سے آکسیجن پلانٹ کے مطالبے کے ساتھ ساتھ شہر کے کئی اہم مسائل پر بھی بات چیت کی.

مستقیم ڈگنیٹی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم نئے کمشنر سے اُمید کرتے ہیں کہ یہ کمشنر شہر کے لیے اچھا کام کریں گے، شہریان کے لیے کارآمد ثابت ہوگے. مذکورہ کمشنر کا ماضی کیا ہے یا ماضی میں انہوں نے کیا کِیا اس سے ہمیں کوئی لینا دینا نہیں اگر کمشنر مالیگاؤں کیلئے سہی اور اچھے ڈھنگ سے کام کرتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ ہیں ورنہ شہریان اس بات سے بخوبی واقف ہیکہ گذشتہ کمشنر کے خلاف سب سے پہلی آواز جنتادل سیکولر نے ہی اُٹھائی تھی.

جنتادل سیکولر کا موقف صاف ہیکہ ماضی کے کمرشیل کمشنر کی طرح اگر موجودہ کمشنر نے بھی بدعنوانی کی کوشش کی، یا بدعنوانوں کے ساتھ مل کر شہر کو لوٹنے والوں کی مدد کی تو ہم شہریان کے گاڑھے پسینے کی کمائی کو بچانے کے لیے تحریک چھیڑنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Last Updated : Apr 23, 2021, 8:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.