محمد مومن مسلم نوجوان نامی شخص کو ایک کار نے ٹکر ماری جس کے سبب وہ زخمی ہوگئے۔ کار میں بیٹھے کچھ لوگوں نے انہیں ' جئے شری رام ' کا نعرہ لگانے کے لیے کہا، جب اس نے انکار کیا تو اسے گالیاں دیں اور اس کے ساتھ مار پیٹ کی ۔
محمد مومن کا کہنا ہے کہ تین افراد جو ایک سفید کارمیں تھے۔ انہوں نے مجھ سے کچھ مذہبی الفاظ کہنے کے لیے کہا ۔ جب میں انکار کیا تو انہوں نے میرے ساتھ مارپیٹ کی۔ جس کی وجہ سے مجھے چوٹیں آئی ہیں۔
ڈی سی پی روہینی ایس ڈی مشرا نے کہا کہ ہم نے ایکسیڈنٹ کا مقدمہ درج کیا ہے مزید معاملے کی تحقیات کررہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جائے گی۔