ہیمنت کرکرے کو مذہب دشمن قرار دینے کے بعد سادھوی نے معاف مانگ لی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں بی جے پی قائد کو نوٹس دیا ہے۔
پرگیہ ٹھاکر نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی ان لوگوں کے ساتھ تھی جنہوں نے بابری مسجد کو ڈھایا تھا اور اس پر مجھے فخر ہے۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے ایک ہی دن میں دوسری نوٹس جاری کی۔
انٹرویو کے دوران بی جے پی امیدوار سادھوی نے کہا کہ کسی بھی حال میں رام مندر اسی مقام پر بننا چاہیے۔
کانگریس ترجمان مانک اگروال نے سادھوی کے بیان پر تعجب کا اظہار کیا اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلہ پر اپنا ردعمل ظاہر کریں۔
تین دن قبل سادھوی نے ممبئی حملوں کے ہیرو ہیمنت کرکرے کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ان کی بدعا سے ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد چاروں طرف سے ان پر تنقیدیں کی گئی۔ بعدازاں سادھوی نے معافی مانگ لی۔