پارٹی ذرائع کے مطابق سنیما سے کمل ہاسن اور رجنی کانت کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
مذکورہ دونوں اداکاروں میں کمل ہاسن عملی سیاست میں حصہ لے چکے ہیں۔ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کمل ہاسن کی پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، انکی پارٹی کا ایک بھی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا۔
کمل ہاسن پچھلے انتخابات میں خبروں میں تھے، انھوں نے مہم کے دوران بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا تھا۔
ان کے اس بیان پر کہ 'آزاد بھارت کا پہلا دہشت گرد ایک ہندو تھا' پر زبردست تنازع ہوا تھا۔ دائیں بازو کی سخت گیر ہندو تنظیموں کی جانب سے انہیں دھمکیاں بھی دی گئی تھیں اور انہیں ٹرولز بھی کیا گیا تھا تاہم وہ اپنے بیان پر جمے رہے۔