ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو کے معروف عالم دین مفتی مولانا ابوالعرفان صاحب نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران ماب لنچنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جس طرح سے مسلمانوں پر حملے ہو رہے ہیں، ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اس پر سخت قانون سازی کرے، کیونکہ یہ حکومت کی ناکامی ہوگی اگر اسکے خلاف سخت ترین سزاوں کا اعلان نا کیا جائے۔
انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اور دوسرے طبقے کے دبے کچلے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی حفاظت کا انتظام خود ہی کریں۔
آل انڈیا شیعہ وقف بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس عباس نے کہا کہ ظلم کا جواب ظلم نہیں ہوتا ہے، بلکہ ہمیں چاہیے کہ حکومت سے مطالبہ کریں کہ وہ ہجومی تشدد جیسے واردات کو روکنے کے لیے سخت قانون بنائے۔
انہوں مسلمانوں سے اپیل کی کہ ہجومی تشدد میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے۔
مسلم لیگ کے ریاستی صدر محمد متین خان نے کہا کہ سپریم کوٹ ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنے دفاع کے لیے مقابلہ کر سکتے ہیں۔