ETV Bharat / briefs

بائیں محاذ کے امیدوار فواد حلیم پر حملہ - انتخابی مہم

مغربی بنگال کے ڈائمنڈ ہاربر کے گوروداس پور میں انتخابی مہم کے دوران بائیں محاذ کے امیدوار فواد حلیم نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہوگئے۔

بائیں محاذ کے امیدوار فواد حلیم پر حملہ
author img

By

Published : Apr 27, 2019, 1:07 PM IST

مغر بی بنگال کے ڈائمنڈ ہاربر حلقے سے بائیں محاذ کے امیدوار فواد حلیم انتخابی مہم کے دوران نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہو گئے۔ شرپسندوں نے فواد حلیم کو زدوکوب کیا۔شرپسندوں نے فواد حلیم کے ساتھ ساتھ اس گھر پر بھی حملہ کیا جہاں انہوں نے پناہ لینے کی کوشش کی ۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور بائیں محاذ کے امیدوار اور ان کے کارکنان کو سیکورٹی کےساتھ محفوظ مقام پر پہنچایا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ بائیں محاذ کے امیدوار پر حملہ ہوا۔انہیں معمولی چوٹ آئی ہے۔چند نامعلوم افراد نے فواد حلیم پر حملہ کیاہے۔شکایت درج ہونے کے بعد تفتیش کی جاری ہے۔اس کیس میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔
فواد حلیم نے کہاکہ مغر بی بنگال میں اپوزیشن پارٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔ حکمراں جماعت اپوزیشن پا رٹیوں کے امیدوار وں کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی رہی ہے۔ریاست میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ریاست میں پرُ امن انتخابات ہونا ناممکن ہے۔
سی پی آ ئی ایم نے ترنمول کانگریس پر حملے کا الزام لگایا۔ ترنمول کانگریس نے الزام کو بے بنیاد قراردیا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.