ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع نرسنگھ پور میں ہوئی گولہ باری کے ایک معاملے میں گرفتار کیے گئے مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل کے بیٹے پربل کو عدالت نے ایک دن کی پولس ریمانڈ کے لیے بھیج دیا ہے۔
ضلع کے گوٹے گاؤں تھانہ علاقے میں ہوئی گولہ باری معاملہ میں گرفتار کیے گئے سات ملزموں کو پولس نے جج اجے چوہان کی عدالت میں پیش کیا۔
پولس نے پربل پٹیل کو ایک دن کی ریمانڈ پر لیے جانے کی عرضی لگاتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں استعمال شدہ بندوق ضبط نہیں ہوئی، اس کے بعد عدالت نے پربل پٹیل کو ایک دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
چھ دیگر ملزموں سورو، درگیش، بلو وشو کرما، راجیش جھاریا، موہت سین اور نلیش پٹیل کا عدالت نے جیل وارنٹ جاری کیا ہے۔
اس معاملے میں نامزد پانچ دیگر ملزموں نرسنگھ پور کے رکن اسمبلی سنگھ پٹیل کے بیٹے مونو، راجو شوٹر، راجیش راجپوت، مونو شرما اور دیپک سونی کو پولس تلاش کررہی ہے۔
سب ڈوژنل افسر کی جانب سے مفرور ملزمون کو پکڑنے کے لیے ٹیم بھیجی گئی ہے۔