کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی کی جانب سے مالیگاؤں کی شہریان کو راحتی پیکیج فراہم کیا جائے گا۔
کورونا کی اس وباء کی تباہی سے ابھی نجات ملی نہیں تھی کہ تیسری لہر آنے کی پیشین گوئیاں شروع ہو چکی ہیں۔ ان حالات میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی کی جانب سے مالیگاؤں کی شہریان کو راحتی پیکیج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کو اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کے ذریعے مالیگاؤں روانہ کیا جارہا ہے۔
آج 5 جون بروز سنیچر دوپہر دو بجے مولانا عبدالحمید نعمانی گارڈن رسول پورہ (مالیگاؤں) میں ایک استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں امتیاز جلیل کے ہاتھوں سے آکسیجن کانسنٹریڑ وینٹی لیٹر مالیگاؤں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو سونپا جائے گا۔
اور دھولیہ شہر کیلئے جو راحتی پیکیج ہوگا اسے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز کو سونپا جائے گا۔
کورونا وائرس کی تیسری لہر بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ابھی سے تیسری لہر کے لئے تیار رہنے کی ہدایات محکمہ صحت کو دی ہے۔ ان تمام خبروں سے لوگوں میں ایک خوف کا ماحول پیدا ہو چکا ہے۔
کورونا کی دوسری لہر میں بھارت کی کئی ممتاز شخصیتیں کورونا کی شکار ہوئی ہیں ابھی ان کے جانے کا غم ہلکا بھی نہیں ہو پایا کہ تیسری لہر کی آمد اور دوسری لہر سے زیادہ خطرناک تیسری لہر کی پیش گوئی کسی اور نے نہیں بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے سائنسی مشیر وجے راگھون نے کی ہے۔