بی جے پی کے صدر کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم کاحلف برداری ہونے جارہا ہے۔اس میں ملک کی تمام ریاستوں کے وزراءاعلیٰ کی شرکت یقینی ہونی چا ہیے تھی مگر مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ کا کچھ اور ہی خیال ہے۔
انہوں نے کہاکہ ممتا بنرجی کو حلف برداری تقریب میں شرکت کرنی چاہیے تھی مگر پتہ نہیں ہے کہ انہیں کس بات کا خوف ہے۔
دلیپ گھوش کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سپریمو نے پہلے تقریب میں شرکت کرنے کا اعلان کیااوراس کے دوسرے دن انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔
ووٹ بینک کو بچانے کے لیے ممتابنرجی نے مودی کی حلف بردارتقریب میں شرکت کرنے سے انکارکردیا۔