مغربی بنگال میں تہوار ختم ہوتے ہی سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہے .
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے پوجا کے دوران ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے تمام تھانوں کے آئی سی کے نام کھلا خط لکھا ہے.
وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ تہوار کے دوران ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے.
انہوں نے کہا کہ تمام تھانوں کے پولیس اہلکاروں نے تہواروں کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ساری رات ڈیوٹی کرتے رہے. یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے.
وزیراعلی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بھی اپنی فیملی ہوتی ہے. لیکن ڈیوٹی کے لئے وہ اپنی خوشیوں کو بھلا کر عوام کی خدمات میں مصروف ہو جاتے ہیں.
ترنمول کانگریس کی سربراہ کے مطابق کولکاتا اور مغربی بنگال پولیس کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ اہم رول ادا کر رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام تھانوں کے آفیسر انجارچ کے نام کھلا خط لکھا تاکہ یہ پیغام ایک ایک پولیس اہلکار تک پہنچے.
کولکاتا پولیس اور مغربی بنگا پولیس کوروناوائرس کے خلاف جاری جنگ میں قابل تعریف خدمات انجام دے رہی ہے.