انہوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا دیدی نے بیرکپور میں آ کر کہاتھا کہ میں چیلنج کرتی ہوں کہ غدار ارجن سنگھ کی ضمانت ضبط ہو جائے گی، لیکن بپرکپور کے لوگوں نے ممتادیدی کی بات نہیں مانی اور مجھے ڈھائی لاکھ ووٹوں سے جیت دلا ئی۔
ارجن سنگھ نے کہاکہ ممتا دیدی کو یہ بات سمجھ میں آ جانی چا ہیے کہ لوگوں کا ان پر سے بھروسہ اٹھ گیاہے۔انہوں (ممتا)نے ایک وفادار کوپہچانے میں بھول کردی ہے۔میں سچ بولا تو ان کی ںطروں میں غدارہوگیا لیکن بیرکپور کے لوگوں نے میری ایمانداری پرمجھے ہیرو بنا دیا۔
انہوں نے کہاکہ میری جیت عوام کی جیت ہے۔میں اپنے تمام ووٹرز کا شکریہ اداکرتاہوں۔مذہب سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ میرے تمام لوگ برابر ہیں۔میں ان تمام لوگوں کے لیے کام کرناچاہتاہوں۔