وینزویلا کے صدر نکولس مادرو نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں واقع وینزویلا کے سفارت خانے کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف امریکی پولیس کی کارروائی کے باوجود انہوں نے کراکس میں واقع سابق امریکی سفارت خانے کے احاطے کی سکیورٹی کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایت دی ہے۔
صدر مادرو نے کہا 'میں نے امریکی حکومت سے متعلق سابق سفارت خانے کے احاطے کی منا سب پولیس سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے، ہم اس کی حفاظت کریں گے، کیونکہ وینیزویلا معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتا ہے، وائٹ ہاؤس میں مجرم بیٹھے ہیں'۔
واضح ر ہے کہ رواں برس وینزویلا میں حزب اختلاف کے رہنما جوآن گوائیڈو کی طرف سے خود کو عبوری صدر کا اعلان کرنے کے بعد امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی، اور امریکہ نے مادرو اور وینزویلا کے حکام کے اعتراض کے باوجود گوئیڈو کی حمایت کررہا ہے۔