مدھیہ پردیش میں 10 ویں اور 12 ویں جماعت کے نتائج کا آج 11 بجے دن اعلان کردیا۔ طالب علم بورڈ کی ویب سائٹ پر نتائج کو دیکھ سکتے ہیں۔
اس سال بورڈ کے امتحانات میں تقریباً 18 لاکھ طلبہ نے شرکت کی۔
ڈرشٹی سنوڈیا نے 479 نمبر حاصل کرتے ہوئے 12 جماعت کے امتحان میں ریاستی سطح پر اول مقام حاصل کیا جبکہ گگن دکشت اور آیوشمان تمراکر نے 499 نمبر حاصل کرتے ہوئے 10 ویں جماعت کے امتحانات میں اول مقام پر رہے۔
اس سال بورڈ کے 10 ویں جماعت کے نتائج میں کامیابی کا فیصد 61.32 رہا جبکہ 12 ویں جماعت کا 72.37 فیصد رہا۔ بورڈ کے نتائج میں لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کی۔