بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر اپنے بڑے بیٹے ارین کے ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے پر فخر اور خوشی کا اظہار کیا۔
اداکارہ نے اتوار کے روز انسٹاگرام پرلکھا: "رام اور میرے لیے یہ ایک فخر کا لمحہ، جیسے کہ اب ارین ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہے۔ ارین اور 2021 کی گریجویشن کلاس کو مبارکباد۔ ہم اس کی قدر کرتے ہیں۔ یہ سال سب کے لئے مشکل رہا ہے اور ہم آپ کی لچک، طاقت، محنت اور سلامتی کی صورتحال سے بالاتر ہوکر کامیاب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔
لہٰذا، اپنے شوق کو پورا کرنے کی کوشش کریں اور یہ سمجھیں کہ ایک دن آپ میں فرق کرنے کی طاقت ہوگی، اسے اچھی طرح استعمال کریں۔ آپ جو بھی کریں اس میں کامیاب رہیں یہ ہماری نیک تمنائیں ہیں۔ آپ سے ہمیشہ محبت کرتے ہیں۔"
اداکارہ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جہاں وہ اپنے بیٹے کو اپنے گریجویشن ڈے کے لئے تیار کرتی نظر آرہی ہیں اور وہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سال مارچ میں، مادھوری نے اپنے بیٹے کی 18 ویں سالگرہ منانے کے لئے انسٹاگرام پرایک پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا: "میرا بچہ باضابطہ طور پر ایک بالغ ہے۔ 18 ویں سالگرہ کی مبارکباد، ارین۔ بس اتنا یاد رکھنا کہ آزادی کے ساتھ ذمہ داریاں آتی ہیں۔ آج سے دنیا آپ سے لطف اندوز ہونے، حفاظت کرنے اور روشن کرنے کے لیے ہے۔ آپ اپنے راستے میں آنے والے تمام مواقع کو بہتر بنائیں اور بھرپور زندگی گزاریں۔ امید ہے کہ آپ کا سفر ایک ناقابل فراموش اڈوینچر سے بھرپور رہے۔ آپ سے محبت کرتی ہوں۔ "