ETV Bharat / briefs

جسینڈا آرڈرن رہنماوں کے لیے مثال - نیوزی لینڈ کے امام مسجد جمال فودا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے پیغام میں حدیث رسول کو پیش کرتے ہو ئے کہا 'جسم کے ایک حصے میں تکلیف ہو تو پورا جسم اس درد میں شریک ہوتا ہے'۔

جسینڈا آرڈرن عالمی رہنماوں کے لیے مثال
author img

By

Published : Mar 22, 2019, 11:16 AM IST

Updated : Mar 22, 2019, 11:47 AM IST

نیوزی لینڈ کے امام مسجد جمال فودا نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کی موجودگی میں خطبہ جمعہ پیش کیا۔ اس مواقعے سے انہوں نے کہا:' آپ کی قیادت اور رہنمائی دنیا کے لیے سبق آموز مثال ہے'۔

جسینڈا آرڈرن عالمی رہنماوں کے لیے مثال

نیوزی لینڈ میں گزشتہ جمعے کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد آج پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی، نماز کے بعد مسجد النور کے امام نے وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا شکریہ ادا کیا

پیش امام جمال فودا نے نماز جمعے کے خطبے میں وزیراعظم نیوزی لینڈ اور وہاں کی عوام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ سانحہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں اور پولیس نے جو کردار ادا کیا ہم اس پر ان کے مشکور ہیں۔

نماز کے بعد وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے عوام کو خطاب کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی۔

اظہار یکجہتی کے لیے ہیگلے پارک میں مختلف مذاہب اورعقائد سے تعلق رکھنے والے افراد بہت بڑی تعداد میں موجود تھے جن میں مرد و خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔

سانحہ سے متاثرہ النور مسجد کے سامنے واقع ہیگلے پارک میں ہونے والے نماز جمعہ کے اجتماع میں مسلمانوں اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے بھی شرکت کی، جبکہ ان کی آنکھیں نم تھیں۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ نے اس موقعے پر مختصر پیغام میں حدیث رسول اکرم بیان کی اور کہا کہ جسم کے ایک حصے میں تکلیف ہو تو باقی پورا جسم بھی درد کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں ہم ان تمام کے ساتھ ہیں، انہوں نے اس حملے میں اپنی جان گنوائی ہے

پیش امام جمال فودا نے نماز جمعہ کے خطبے میں وزیراعظم اور وہاں کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا اس سانحہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں اور پولیس نے جو کردار ادا کیا، ہم ان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد ہماری حفاظت کے لیے جس طرح لوگوں نے اپنے گھروں کے دروازے کھولے اس پر ہمیں فخر ہے اور ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمیں تقسیم کرے۔
انکا کہنا تھا:'اپنے خطبے میں کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کےلیے ایک نئی زندگی ثابت ہوا ہے۔

خیال رہے کہ کرائسٹ چرچ میں گزشتہ جمعے ایک آسٹریلوی دہشت گرد نے مساجد پر حملہ کرکے 50 مسلمانوں کو ہلاک کر دیا تھا، جبکہ اس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Mar 22, 2019, 11:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.