پولیس کے مطابق متراؤں گاؤں میں 400 گز زمین کے لیے دو گروہوں میں دو تین برس سے تنازع چل رہا تھا۔ یہ تنازع جھگڑے میں تبدیل ہوگیا ایک گروہ لاٹھی ڈنڈے لے کر کھڑا ہوگیا۔
دوسرے گروہ کی جانب سے گولیاں چلائی گئی جس میں چار افراد کو گولی لگی ہے۔ دو افراد کو پیٹ میں دو کو جسم کے اوپری حصے میں جب کہ ایک شخص پر پتھر سے حملہ کیا گیا ہے۔
اس فائرنگ میں امرجیت گہلوت، سودرشن، ستیش اور نوین شدید زخمی ہوئے ہیں۔امرجیت کے پیٹ میں دو گولی لگی ہے۔ وہ ابھی آئی سی یو میں داخل ہے۔باقی تین افراد کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔
کچھ افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔