ETV Bharat / briefs

کپواڑہ: 50 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط - پاکستانی نارکو دہشت گرد ماڈیول

کپواڑہ پولیس نے پاکستانی نارکو دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے 8 کلوگرام ہیروئن کو ضبط کر لیا۔

کپوارہ: 50 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط

author img

By

Published : May 23, 2021, 10:50 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پولیس نے عسکریت پسندوں کے ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مخصوص اطلاع پر کپواڑہ پولیس نے پاکستان کے زیر اہتمام نارکو عسکری ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا۔

کپواڑہ پولیس نے مجاسر احمد لون ولد مظفر احمد لون ساکن کیرن بالا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 8 کلو گرام ہیروئن جس کی مارکیٹ قیمت 50 کروڑ روپے بتائی گئی کو ضبط کرلیا اور اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی شناخت کرلی گئی جو فی الوقت مفرور بتائے گئے۔

پولیس، عسکری ماڈیول سے وابستہ مفرور افراد کی تلاش میں ہے۔ یہ گروہ وادی میں منشیات کے کاروبار میں مصروف تھا تاکہ عسکری سرگرمیوں میں مالی مدد فراہم ہوسکے۔ یہ ماڈیول مقامی نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہا تھا تاکہ انہیں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے کی ترغیب دی جاسکے۔

پولیس اسٹیشن کرالپورہ میں اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ کپواڑہ پولیس نے ایک بار پھر ضلع کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں اور اسمگلرز کے بارے میں پولیس کو اطلاع دیں۔ تاکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.