اس سڑک پر گاڑیاں تو دور پیدل چلنا بھی خطرے سے خالی نہیں۔
سڑک پر چٹانوں کے گرنے کا خطرہ ہمیشہ برقرار رہتا ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے طلبا اسکول جانے سے بھی کتراتے ہیں۔
انجول کے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ آر اینڈ بی نے سڑک تو بنائی لیکن یہاں کسی بھی وقت چٹانیں گر آنے کا خطرہ رہتا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار ضلع انتظامیہ کے نوٹس میں لایا تاہم اس نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔
عوامی حلقوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سڑک کی فوری مرمت کی جائے تاکہ آمدورفت کرنے والوں کو دشواریوں سے نجات مل سکے۔