سرکاری ذرائع کے مطابق انتظامیہ کا خط آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے میڈیکل کالج کی تجویز حکومت کو بھیجنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ میڈیکل کالج ہونے سے بیڈ کے مسائل سے نجات ملے گی ساتھ ہی ضلع کے لوگوں کو ہر قسم کی طبی سہولیات میسر ہوں گی۔
حکومت کے فیصلے کے مطابق ضلعی اسپتالوں کو اعلی میعار کا بنا کر سرکاری میڈیکل کالج کی شکل دی جانی ہے۔ حکومتی سطح پر کشی نگر سمیت 15 اضلاع کو نام زد کیا گیا ہے۔ اس پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت دی ہے کہ ضلع اسپتال کو اعلی معیار کا بنا کر سرکاری میڈیکل کالج کے میعار سے متعلق تجویز کو تیار کرائیں۔
اس ضمن میں ضلع چیف میڈیکل افسر نے بتایا کہ کشی نگر کے ساتھ 15 اضلاع کے اسپتالوں کو بھی میڈیکل کالج کا درجہ دیا جانا ہے۔ حکومت کا خط ملنے کے بعد اس ضمن میں تجویز بھیجنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ کشی نگر ضلع اسپتال میڈیکل کالج کے سبھی میعار کو پورا کرر ہا ہے۔ جلد ہی ڈی ایم کے ذریعہ اس تجویز کو حکومت کے یہاں بھیج دیا جائے گا۔
: