مد نپورہ میں رہنے والے مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ محکمہ بلدیہ کو مدنپورہ کی موریوں کی صفائی سے متعلق کئی بار توجہ دلائی گئی، مگر افسوس کے کوئی کام نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پر طہارت خانہ، عوامی بیت الخلا نہیں ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو کھلے میں رفع حاجت کے لیے مجبور ہونا پڑرہا ہے۔
خاص کر کے خواتین کو بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکل پیش آرہی ہے۔
اس کے علاوہ محلے میں کوڑے دان نہ ہونے کی وجہ سے کچرا نالیوں میں آجاتا ہے اور پانی کا نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔
نالیوں گندہ پانی جمع ہونے سے خاص کر بچوں کی صحت پر اثر پڑ رہا ہے۔
جس کی وجہ سے بچے مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر امیش صدر کولی سماج یادگیر نےمحکمہ بلدیہ کے اعلیٰ ذمہ داران سے مدنپورہ علاقے میں بنیادی سہولیات دینے کی اپیل کی۔