ETV Bharat / briefs

'اقلیتی طبقے سے کانگریس کا ساتھ دینے کی اپیل' - پارلیمانی امیدوار ایشور کھنڈرے

کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی محکمہ کے انچارج ظفر احمد خان نے بیدر میں کہا کہ پورے بھارت میں کانگریس اتحاد کو کامیاب کرنا ہمارا مقصد ہے۔

'اقلیتی طبقے سے کانگریس کا ساتھ دینے کی اپیل'
author img

By

Published : Apr 12, 2019, 10:07 PM IST

راہل گاندھی چوکیدار کے خلاف تنہا آواز بلند کر رہے ہیں۔ ان کا ساتھ اقلیتوں کو دینا ہوگا اور راہل کے ساتھ اقلیتی طبقے رہے تو ملک کو ظلم اور ناانصافی سے بچایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں کہیں اقلیتوں کو ٹکٹ نہیں دیے گئے ہیں وہاں کے اسمبلی حلقے کی ٹکٹ کسی اقلیتوں کو دینے کے لیے پارٹی سے سفارش کی جائے گی۔ خصوصا بیدر شمال کے علاوہ بیدر جنوب حلقے کی ٹکٹ بھی مسلمانوں کو دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرناٹک پردیش کانگریس کے سکریٹری محمد ایاز خان سے بیدر کے پارلیمانی امیدوار ایشور کھنڈرے عنقریب ملاقات کریں گے اور ان سے مل کر اقلیتوں کی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبے بھی بنائے جائیں گے۔

'اقلیتی طبقے سے کانگریس کا ساتھ دینے کی اپیل'

ڈاکٹر ظفر نے تردید کی کہ کانگریس پارٹی نے ٹکٹ کے خواہش مندوں کے ساتھ برا سلوک کیا ہے۔ ہمارے قومی چیئرمین ندیم جاوید کی رہنمائی میں ہم جہاں کہیں گئے ہیں، ہم نے پارٹی کو اچھا سلوک کرتے ہوئے ہی پایا ہے ۔

ظفراللہ خان نے کہا کہ 2019 کے انتخابات کانگریس پوری طاقت اور ایمانداری سے لڑ رہی ہے۔ یہ انتخابات ملک اور کانگریس پارٹی دونوں کے لیے انتہائی اہم ہے ۔

اس موقع پر عظمت پٹیل، نعیم کرمانی، نثار احمد، ریحان اظہر محمود خان کے علاوہ بیدر ضلع مائناریٹی کے صدر عبدالمنان سیٹھ موجود تھے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.