ETV Bharat / briefs

کانکی نارہ میں فائرنگ سے حالات کشیدہ - جگتدل تھانہ

شمالی 24 پر گنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت کانکی نارہ میں آج فائرنگ کا واقعہ رونما ہونے سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jun 26, 2019, 5:26 PM IST

Updated : Jun 26, 2019, 6:12 PM IST

مغر بی بنگال کے شمالی 24 پر گنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے کے بھاٹ پاڑہ اورکانکی نارہ میں حالات میں بہتری ہونےکی کوشش کو اس وقت جھٹکا لگا جب کانکی نارہ کی 18 نمبر گلی میں نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کردی۔

متعلقہ ویڈیو

نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ کے سبب علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ شرپسندوں نے فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ چند دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی۔دکانداروں نے اپنی اپنی دکانیں بند کردی ۔

پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو مقامی باشندوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران پولیس اور باشندوں کے درمیان ہاتھا پا ئی بھی ہوئی جس سے حالات مزید خراب ہو گیے۔

پولیس کاکہناہے کہ باشندوں کی اس حرکت سے مایوسی ہوئی ہے۔ پولیس شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے جائے وقوع پرپہنچی تھی مگر پولیس کو باشندوں کے احتجاج کا سامناکرناپڑا۔یہ افسوسناک واقعہ ہے۔

پولیس نے مزیدکہاکہ فائرنگ کرنے والوں کی تلاش جاری ہے۔ اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ اس واقعہ سے حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کو دھچکاپہنچاہے۔

Intro:Body:

salman

Conclusion:
Last Updated : Jun 26, 2019, 6:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.