ETV Bharat / briefs

کولکاتا: چیف جسٹس ٹی بی این رادھا کرشنن 29 اپریل کو عہدہ سے سبکدوش ہوں گے - کولکاتا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی بی این رادھا کرشنن

کولکاتا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی بی این رادھا کرشنن کی معیاد 29 اپریل کو ختم ہونے والی ہے جبکہ ان کی جگہ راکیش بندیلا نئے چیف جسٹس ہوں گے۔

کولکاتا: چیف جسٹس ٹی بی این رادھا کرشنن 29 اپریل کو عہدہ سے سبکدوش ہوں گے

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 8:08 PM IST

تھوتا تھیل بھاسکر نائر رادھا کرشنن گزشتہ چند برسوں سے کولکاتا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی میعاد 29 اپریل کو ختم ہونے والی ہے اور ان کی جگہ راکیش بندیلا نئے چیف جسٹس ہوں گے۔

آرٹیکل 233 کے تحت راجیش بندیلا 29 اپریل کو ٹی بی این رادھا کرشنن کی جگہ کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوں گے۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق راجیش بندیلا، بی کام، ایل ایل بی ہیں اور وہ 14 ستمبر 1985 سے اس پیشے سے منسلک ہیں۔

ذرائع کے مطابق راجیش بندیلا اس سے قبل پنجاب، ہریانہ کی عدالتوں میں پریکٹس کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سینٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبیونل ٹیکس، کانسٹی ٹیوشنل، سیول اینڈ سروس پر کام کر چکے ہیں۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی بی این رادھا کرشنن حالیہ دنوں میں اسمبلی انتخابات 2021 اور کورونا وائرس کی دوسری لہر کو لے کر انتخابی کمیشن کو کئی مرتبہ پھٹکار لگا چکے ہیں۔ آج ہی چیف جسٹس ٹی بی این رادھا کرشنن نے انتخابی کمیشن کو آٹھویں اور آخری مرحلے میں ووٹنگ کے دوران کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.