نالندہ کے حسن پور گاؤں کے رہنے والے ہندی اخبار دینک جاگرن کے بیورو چیف آشوتوش کمار کے 15 برس کے بیٹے چنو کا کل شرپسند عناصر نے قتل کر دیا۔
واضح رہے کے چنو صحافی کا اکلوتا بیٹا تھا جو گھر سے کھیلنے کے لیے باہر نکلا تھا ،جب کافی دیر تک گھر نہیں لوٹا تو گھر والوں نے پریشان ہو کر تلاش شروع کر دی ، جس کے بعد چنو کی لاش تالاب کے کنارے پڑی ملی، جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔