اس سلسلے میں وکیل پارتھ گھوس کی جانب سے داخل کی گئی عرضی کی سماعت چیف جسٹس ٹی بی رادھا کرشنم اور جسٹس سروا گھوس کی بینچ نے جمعہ کو کی۔
عرضی میں گھوس نے جے شری رام کے نعرے لگانے پر اعتراض کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی وکالت کی۔ حالانکہ اس عرضی کو عدالت نے چار ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 24 پرگنا ضلع کے بھٹپارا علاقے سے ممتا بنرجی کا قافلہ گزر رہا تھا۔ تب کچھ لوگوں نے ممتا بنرجی کے قافلے کے سامنے جے شری رام کے نعرے لگائے تھے جس کے بعد ممتا بنرجی نے ان کو گرفتار کرنے کو کہا تھا۔
بنگال کی وزیر اعلیٰ نے انہیں غیر مقامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ریاست کے حالات کو بگاڑنا چاہتے ہیں جس کے مدنظر بنگال پولس نے 7 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
جس کے بعد بی جے پی کے کارکنوں نے تقریبا 20 لاکھ پوسٹ کارڈ پر جے شری رام کے نعرے لکھ کر پوسٹ کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کو بھیجنا شروع کر دیا ہے جس کے بعد ٹی ایم سی نے بھی جے ہند اور جے بنگال کا نعرہ لکھ کر امت شاہ اور وزیر اعظم کو بھیجنا شروع کر دیا ہے۔