ریاست جموں و کشمیر میں جے اینڈ کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے آج جموں کے اچاریہ ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے ریاستی صدر بابو حسین ملک نے جموں خطہ میں موسم گرما کے دوران دفاتر میں موجودہ اوقات کار صبح دس بجے سے 04:30 بجے تک تھی، جس کو بدل کر اسے صُبح آٹھ بجے سے دوپہر بجے تک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں کرسکتے تو ہفتے میں پانچ روز کام کا اعلان کرکے تمام دفاتر میں سنیچر اور اتوار کو چھٹی کرنے کا مطالبہ کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کلرک کیڈر کے تنخواہ تفاوت کے لیے جاری ایس آر او نمبر333، میں ترمیم کرکے اس کا اطلاق 1996 کے ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بابو حسین ملک نے میڈیکل الاﺅنس میں اضافہ کرکے اسے ایک ہزار روپے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے یومیہ مزدور،کنسالڈیٹد، کنٹریکچول، اور آنگن واڑی مزدوروں کو باقاعدہ بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔
پریس کانفرنس میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملازم کے جائز مطالبات حل کرنے کی درخواست کی اور ایسا ہ ہونے پر وہ سڑکوں پر احتجاج کرنے کو مجبور ہو جائیں گے۔
پریس کانفرنس میں تمام ملازموں کو 28، مئی کو جموں پریس کلب کے سامنے جمع ہونے کی اپیل کی گئی، تاکہ سرکار کی ملازم کُش پالسیوں کے خلاف احتجاج کیا جاسکے۔