ETV Bharat / briefs

جینت چودھری کی مایاوتی سے ملاقات - مایاوتی

راشٹریہ لوک دل( آر ایل ڈی) کے نائب صدر جینت چودھری نے سنیچر کو بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی سے ملاقات کر کے اتحاد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

جینت چودھری کی مایاوتی سے ملاقات
author img

By

Published : Mar 17, 2019, 9:10 AM IST

تفصیل کے مطابق چودھری بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے رہائش پر پہنچے جہاں محترمہ مایاوتی نے ان کا استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت تقریبا 70 منٹوں تک چلی، بعد میں مسٹر چودھری نے صحاٖفیوں سے کہا کہ بی ایس پی سربراہ کے ساتھ انہوں نے اتحاد کی ممکنہ سیاست کے بارے میں غور وخوض کیا۔ انہیں بہن مایاوتی کا آشیرواد ملا۔

آر ایل دی نائب صدر نے کہا کہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور ایس پی صدر اکھلیش یادو کے قیادت میں اتحاد سبھی 80 سیٹوں پر بہتر تال میل کے ساتھ انتخاب لڑے گی۔

آر ایل ڈی کے ہر کارکن کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پوری طاقت کے ساتھ اتحاد کے امیدوار کی حمایت کریں۔

قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں ایس پی ۔بی ایس پی اتحاد نے آر ایل ڈی کو تین سیٹیں دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.