تقریب کی صدارت پارٹی سرپرست پروفیسر بھیم سنگھ نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے بھگت سنگھ ،راج گورو اور سکھ دیو سنگھ کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی کے دیگر کارکنان کو بھی یاد کیا ،جو ریاست کی خدمت کرتے ہوئے اس دنیا فانی سے رحلت کر چکے ہیں۔
تقریب میں سردارمشتاق احمد خان ،ٹھاکور داس چنوترہ، سدرشن سمیال، کرن دیو سنگھ جموال اور یوگی ٹھاکور ،کمل گوریہ ،بشن سینی، ٹھورو رام ایس اندر پال سنگھ ،مول راج وغیرہ بھی شامل تھے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں بھیم سنگھ نے کہا کہ ان کی پارٹی نے مظاہرے، ریلیوں اور بھوک ہڑتالوں سے کسانوں، تاجروں، ملازمین اور طلبا کے مسائل اجا گر کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ریاست کی تمام چھ پارلیمانی نشستوں پر امید وار کھڑا کرے گی۔
پروفیسر بھیم سنگھ کو بطور امیدوار بنایا ہے جو 25 مارچ کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔
پارٹی کے ریاستی چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔اجلاس میں پی کے گنجو، مسعود اندرابی ،یش پال کنڈل، انیت اٹھاکور ،بشارت علی، منجو سنگھ ،ایڈوکیٹ بنسی لعل شرما ،جگدیو سنگھ ،شنکر سنگھ وغیرہ نے خاص طور پر شرکت کی۔