ETV Bharat / briefs

'رامپورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کا گہوارہ'

author img

By

Published : Jun 10, 2019, 5:54 PM IST

جماعت اسلامی ہند رامپور کی جانب سے پیر کے روز کے دعویٰ سینٹر واقع الہی باغ رامپور میں ایک پروقار عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

uttar perdesh

سماجی کارکن سچن تریویدی جلسے سے کہا کہ اس قسم کی تقریبات سماج کو آپس میں جوڑنے اور نفرتوں کی کھائی کو ختم کرنے میں کافی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

uttar perdesh
رامپور میں سکھ سماج کی ایک اہم شخصیت اور گرودوارہ کمیٹی کے صدر پردھان درشن سنگھ نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کا یہ کام قابل ستائش ہے کہ وہ ملک میں امن و بھائی چارے کو قائم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ رامپور ہمیشہ سے ہی امن و بھائی چارے کا گہوارہ رہا ہے۔ یہاں کے لوگوں نے کبھی اپنی آپسی محبتوں کے درمیان نفرتوں کی آندھیوں کو ٹکنے نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی سب سے بڑی مثال سن 1984 کے سکھ مخالف فسادات ہیں۔ جب پورا ملک نفرتوں کی آگ میں جھلس رہا تھا، سرداروں کو ہر جگہ ڈھونڈ ڈھونڈ کر موت کے گھاٹ اتاراجا رہاتھا تو اُس وقت رامپور ہی ایک ایسا مقام تھا جہاں سکھ سماج اپنے آپ کو محفوظ سمجھ رہا تھا۔اس موقع پر احمد عزیز امیر حلقہ جماعت اسلامی یوپی مغرب و اتراکھنڈ نے اپنے کلیدی خطاب میں حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ عید کا اصل پیغام یہی ہے کہ ہم سب آپس میں مل جل کر رہیں۔ اس تقریب میں ضلع کی متعدد سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔ ملک کی امن و سلامتی کے لئے دعا سے اس پروگرام کا اختتام ہوا۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں کیا گیا عید ملن تقریب کا اہتمام۔ برادران وطن نے بڑی تعداد میں شرکت کر کیا اپنے خیالات کا اظہار۔ ملک کی معروف اسلامی تحریک جماعت اسلامی ہند رامپور کی جانب سے کیا گیا اس پر وقار تقریب کا اہتمام۔ تمام ہی لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے ملکر کیا آپسی محبت اور بھائی چارے کا اظہار۔ پیش ہے یہ رپورٹ۔

Body:وی او۔۱ جماعت اسلامی ہند رامپور کی جانب سے آج جماعت کے دعویٰ سینٹر واقع الہی باغ رامپور میں ایک پروقار عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں مسلمانوں کے ساتھ ہی برادران وطن نے بھی بڑی تعداد میں نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن سچن تریویدی نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات سماج کو آپس میں جوڑنے اور نفرتوں کی کھائی کو ختم کرنے میں کافی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ وہیں رامپور میں سکھ سماج کی ایک اہم شخصیت اور گرودوارہ کمیٹی کے صدر پردھان درشن سنگھ نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے تمام حاضرین کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کیں اس کے بعد انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کا یہ کام کافی قابل ستائش ہے کہ وہ ملک میں امن و بھائی چارہ کو قائم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ رامپور ہمیشہ سے ہی امن و بھائی چارے کا گہوارہ رہا ہے۔ یہاں کے لوگوں نے کبھی اپنی آپسی محبتوں کے درمیان نفرتوں کی آندھیوں کو ٹکنے نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی سب سے بڑی مثال سن 1984 کے سکھ مخالف دنگے ہیں۔ جب پورا ملک نفرتوں کی آگ میں جھلس رہا تھا، سرداروں کو ہر جگہ ڈھونڈ ڈھونڈ کر موت کے گھاٹ اتارکر ننگا ناچ کھیلا جا رہا تو اس وقت رامپور ہی ایک ایسا مقام تھا جہاں سکھ سماج اپنے آپ کو محفوظ سمجھ رہا تھا۔ بائٹ: پردھان درشن سنگھ ، صدر گرودوارہ وی او۔ ۲ وہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر حلقہ جماعت اسلامی یوپی مغرب و اتراکھنڈ نے اپنے کلیدی خطاب میں حاضرین کو مخاطب کرکے کہا کہ ہم سب کو ملکر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ عید کا اصل پیغام یہی ہے کہ ہم سب آپس میں مل جل کر رہیں۔ جیسے پہلے ہم اس ملک میں آپسی بھائی چارے اور گنگا جمنی تہزیب کی مانند رہتے تھے اسی طرح اب بھی اس کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب آپ لوگ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط سمجھتے ہیں تو اس کے لئے نکل کر کیوں نہیں آتے اور اپنی آواز سے صحیح کو صحیح ثابت کیوں نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ خالی اچھا معاشرے کی چاہت رکھنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ اس کو قائم کرنے لئے نکل کر آنا ہوگا، جدوجہد کرنی ہوگی تبھی ایک اچھے معاشرے کا وجود عمل میں آسکتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے امیر حلقہ عزیز احمد نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی ہند اس ملک میں ہمیشہ سے ہی امن، آپسی بھائی چارہ اور قانون کی بات کرتی ہے اور پورے ملک میں جماعت اسی کے لئے کوشش کر رہی ہے۔ بائٹ: احمد عزیز، امیر حلقہ جماعت اسلامی یو پی مغرب و اتراکھنڈ

Conclusion:وی او۔۳ اس موقع پر ضلع بھر کی متعدد سرکردہ شخصیات نے شرکت اور ایک دوسرے سے گلے ملکر عید کی مبارکباد بھی پیش کیں۔ ملک کی امن و سلامتی کے لئے دعا سے اس پروگرام کا اختتام ہوا۔ ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.