ا سلام پور میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جا ری ہے۔ اسلام پور کے مدر پور جونئیر ہا ئی اسکول میں واقع پولنگ مرکزکے قریب ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ دونوں جانب سے بم بازی ہوئی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے پولنگ مرکز کے قریب بم بازی کی اور فرار ہو گئے۔جھڑپ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ بی جے پی کے کارکنان ووٹرز کوگمراہ کر رہے تھے۔ووٹرز کو ڈرانے کے لیے بم بازی کی۔
بی جے پی کے رہنما کاکہناہے کہ ترنمول کانگریس کے کارکنان پولنگ مرکز پر قبضہ کرنے کے ارادے سے علاقے میں بم بازی کی ۔