ETV Bharat / briefs

شمالی 24 پرگنہ میں آئی ایس ایف کے رہنما کا پیٹ پیٹ کر قتل

شمالی 24 پرگنہ کے دتہ پوکھر علاقے میں نامعلوم افراد نے انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیاسی جھڑپوں میں اب تک 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں.

Murderd
Murderd
author img

By

Published : May 3, 2021, 4:02 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج آنے کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے.

ریاست کے مختلف اضلاع سے سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے . اس دوران بموں سے حملے اور فائرنگ کئے گئے. ہجومی تشدد کا ہدف بنایا جا رہا ہے

اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ہی جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ کے بیشتر علاقوں سے جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے.

شمالی 24 پرگنہ کے دتہ پوکھر علاقے میں نامعلوم افراد نے انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا. اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی.

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور تفتیش شروع کر دی. ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا.

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ ہجومی تشدد میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حسن الرحمن کے طورپر ہوئی ہے. وہ سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ حالات کو قابو میں کر لیا گیا ہے. علاقے میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے.

دوسری طرف انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما مصطفیٰ منڈل نے کہا کہ اس واردات کے پیچھے ترنمول کانگریس کے حامی پولیس ہیں.

انڈین سیکولر فرنٹ کے ضلع رہنما نے ترنمول کانگریس پر قتل اور علاقے میں کشیدگی پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے.

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما نے انڈین سیکولر فرنٹ کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے.

دوسری طرف کاکوڑگاچھی علاقے میں بی جے پی کے ایک رہنما کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا. ذرائع کے مطابق ابھیجیت سرکار نام کے بی جے پی کے ایک کارکن کو گھر سے بلا کر چند لوگوں نے بری طرح سے پٹائی کردی.

بی جے پی کے کارکن کو ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی.

اس کے علاوہ جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور تھانہ کے تحت پرتاپ نگر علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے رہنما ہرن ادھیکاری کو گولی مار کر قتل کر دیا.

ایک ہی دن مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد جاری تصادم میں اب تک تین لوگوں کی جان چلی گئی ہے.

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کا کل پیر کو اعلان کیا گیا.294 سیٹوں میں سے 292 سیٹوں کے نتائج آچکے ہیں.

ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کو 215 کے طور پر واضج اکثریت مل چکی ہے. تیسری مرتبہ حکومت بنانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے.

مرشدآباد کے شمشیر گنج اور جنگی پور اسمبلی کے امیدواروں کی موت کے بعد وہاں 16 مئی کو الیکشن کرائے جائیں گے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.