ETV Bharat / briefs

ایران صدارتی انتخابات، جنوبی بھارت کے تین شہروں میں پولنگ کا انتظام

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 2:38 PM IST

جنوبی بھارت میں حیدرآباد ان انتخابات کو منعقد کرانے کا ذمہ دار ہے۔اس سلسلے میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکام نے ضروری انتظامات کیے ہیں۔انتخابات کےموقع پر کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا۔ سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے گا۔

ایران صدارتی انتخابات، ایرانیوں کےلیے جنوبی بھارت کے تین شہروں میں پولنگ کا انتظام

ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات بروز جمعہ، 18جون کو منعقد ہوں گے۔ جنوبی بھارت میں ایرانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔ انھیں حق رائے دہی کی سہولت دی گئی۔ 18 جون کو حیدرآباد، بینگلورو اور راجمنڈری میں ایرانی شہریوں کے ووٹز حاصل کیے جائیں گے۔

انتخابات صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک(10 گھنٹے) منعقد ہوں گے۔ ان انتخابات میں 18 برس سے زیادہ کے تمام ایرانی شہری اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

جنوبی بھارت میں حیدرآباد ان انتخابات کو منعقد کرانے کا ذمہ دار ہے۔اس سلسلے میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکام نے ضروری انتظامات کیے ہیں۔انتخابات کےموقع پر کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا۔ سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے گا۔

42 سالہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ان انتخابات کے انعقاد کے ساتھ، انتخابات اور ریفرنڈم کی تعداد بڑھ کر 39 ہو جائے گی، اس کا مطلب ہے کہ تقریبا ہر سال، لوگوں کے لئے آواز اٹھانے اور جمہوری عمل کا ایک پلیٹ فارم رہا ہے۔

ایران میں تقریبا ہر افسر، انقلابی رہنما سے لے کر صدر، اور ارکان پارلیمان تک سب کا انتخاب راست یا بالواسطہ عوام ہی کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.