یوم انسداد عالمی بچہ مزدوری کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں محنت اور روزگار کے سکریٹری ہیرالال سامریا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بچہ مزدوری کو ختم کرنے کے لیے قومی سطح پر مختلیف اقدامات اٹھائے ہیں اور اس کے لیے پروگرام، منصوبہ اور قوانین کو نافذ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچہ مزدوری ختم کرنے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔
حکومت نے بچہ مزدوری (ممنوع اور ریگولیشن) ایکٹ 2016 کے تحت 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو کام کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ اس کے علاوہ 14 سے 18 سال کے عمر کے بچوں کو خطرناک کام کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔