اسپین کا 33 واں بین الاقوامی کتاب میلہ 30 نومبر سے 8 دسمبر تک منعقد ہو گا، جس میں بھارت سے 35 مصنفین اور 15 پبلشرز شرکت کریں گے۔
بھارتی اسٹال میں 40 خواتین مصور کی نمائش اور ثقافتی تقریب بھی ہوں گی اور فلموں کی بھی تقریب ہوگی۔ اس کے علاوہ، بھارتی کھانا اور دستکاری کی نمائش بھی کی جائے گی۔
بھارت کی 15 منتخب کردہ کتابوں کا ترجمہ کا اجرابھی کیا جائے گا۔ ان میں بابائے قوم مہاتما گاندھی سے وابستہ کتب اور انگریزی کے مشہور مصنف آركے نارائن دیسائی، ایلا بھٹ کے ساتھ ہی بھارت کی ڈیڑھ دو ہزار کتابیں نمائش کی جائیں گی۔
میلے میں مہاتما گاندھی، اسپین دنیا، خواتین کی تحریریں ، ڈیجیٹل دور میں ادب اطفال ، بھارتی فلسفہ کی روایت، بھارتی سنیما وغیرہ پر سیمینار وغیرہ ہوں گے اور بھارت کے قدیم کتب اور گرنتھ بھی نمائش کیے جائیں گے۔
نیشنل بک ٹرسٹ سے بچہ مصنفین اور فنکار وں کی ایک ٹیم بھی جائے گی ۔اس کے علاوہ، ساہتیہ اکیڈمی سے مصنفین کا ایک وفد بھی وہاں جائے گا ۔ بھارت اور اسپین دونوں ملکر 5 سے 7 کتابیں شائع کریں گے اور ایک دوسرے کی کتابوں کا ترجمہ پر بھی کام کریں گے۔